لاہور(ویب ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور اور سیکرٹری اسداللہ فیض کی ہدایت پرصوبائی محکمہ سیاحت کی تازہ ترین کاروایاں۔
سیکرٹری ٹوارزم کے مطابق ، منافع خوری اور رجسٹریشن کے بغیر ہوٹلز کو لاکھوں کے جرمانے کیے گئے، گزشتہ ایک ہفتے میں تقریباً 270 غیر قانونی ہوٹلز پر ٹورازم سروسز کے ڈپٹی کنٹرولر نے چھاپے مارے ہیں ، چھاپے مار کاروائی میں کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ نے معاونت کی۔
معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ ، مری سمیت دیگر سیاحتی زونز میں 70 ہوٹلوں کو جرمانے کیے گئے، رجسٹریشن کے بغیر تمام ہوٹلوں کو ایک ایک لاکھ کا جرمانہ کیا گیا اور دو سو سے زائد ہوٹلوں کو وارننگ جاری کی گئیں۔
حسان خاورکا مزید کہنا ہے کہ، پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ کے تحت اب منافع خوری کرنے والوں کی پکڑ شروع کر دی گئی ہے، غیر ضروری چارجز ختم کرنے ہوں گے، حکومتی رجسٹریشن کے بغیر اب ہوٹلوں کا چلنا ممکن نہ ہو گا۔
سیاحوں کی سہولت کے لیے اب رجسٹرڈ ہوٹل ہی سیاحتی مقامات پر مناسب ریٹس کے ساتھ چلیں گے۔
معاون خصوصی کے مطابق ، مری سانحہ کے بعد یہ اقدام اٹھانا نہایت ضروری تھا، لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ سیاحت متحرک ہو کر کام کر رہا ہے، پنجاب کا سیاحت کا سیکٹر صوبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔