اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں ان کے ہم منصب شیخ رشید نے نور خان ایئربیس راولپنڈی پر ان کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ کے مطابق پاکستان اور ایران کی وزارت داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Received His Excellency Dr. Ahmed Vahidi, Interior Minister of Islamic Republic of Iran as he reached #Pakistan on a day visit.
Matters of mutual Interest would the discussed at the delegation level meetings between Pakistan and Iran Interior ministries.@IRIMFA_EN pic.twitter.com/vUfK3XwckD— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 14, 2022
وزارت داخلہ کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر اہم حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔