ملتان(ویب ڈیسک) عدالت نے ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو بری کر دیا۔
ملتان کی عدالت نے گواہ کے بیانات سے انحراف کرتے ہوئے ملزم وسیم کو رضامندی کی بنیاد پر بری کر دیا۔
ملزم وسیم کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار محبوب نے دلائل دیئے۔
خیال رہے کہ ملزم وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
یاد رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو مظفرگڑھ میں قتل کیا گیا تھا اور 17 جولائی 2016 سے 26 ستمبر 2019 تک اس کیس کی 152 سماعتیں ہوئیں۔
27 ستمبر 2019 کو سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم وسیم نے اعتراف جرم کر لیا تھا جس کے لیے اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط کو بری کر دیا گیا۔