اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا کے مطابق صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو پولیس نے گرفتار کر کے مارگل تھانے منتقل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ بیگ کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حمزہ بیگ کو ایف آئی اے اہلکاروں پر فائرنگ اور تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی کے احکامات کے مطابق چھاپے میں حمزہ بیگ نے اپنے والد کے ساتھ مل کر اہلکاروں پر فائرنگ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ محسن بیگ کو نجی پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر ایف آئی اے میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس سے قبل عدالت نے قرار دیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے صبح 9.30 بجے چھاپہ مارا اور ایس ایچ او نے ریکارڈ پیش نہیں کیا اور محسن بیگ کو دوپہر 2 بجے تک حراست میں لیا، بغیر کسی کارروائی کے۔ سرچ وارنٹ پر چھاپہ مارا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور ایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہوا کہ چھاپہ غیر قانونی تھا۔ چھاپہ مار ٹیم میں شامل افراد کے پاس چھاپہ مارنے کا اختیار نہیں تھا۔ اس کے بجائے الگ کیس بنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے پر مقدمہ درج کیا، ریکارڈ سے ایس ایچ او کی غیر قانونی اتھارٹی ظاہر ہوتی ہے، پولیس محسن بیگ کا بیان ریکارڈ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
عدالت نے حکم نامے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔