کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔ مقتول صحافی سماء ٹی وی سے وابستہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔
ایس پی گلبرگ نے طاہر نورانی کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کار سوار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس پر موٹر سائیکل سوار نے غصے میں آکر کار سوار پر فائرنگ کردی۔
ایس پی گلبرگ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا، واقعے کی مزید تفصیلات لے رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر میں لوٹ مار کررہے تھے کہ اطہر متین نے واردات کو ناکام بنانے کے لیے ملزمان کی موٹرسائیکل کی گاڑی کو ٹکر ماری جس پر ملزمان موٹرسائیکل سے گر گئے اور فائرنگ کردی۔ ۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول ملے ہیں۔ صحافی اطہر متین کو 3 گولیاں ماری گئیں۔ کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔
مقتول صحافی سماء ٹی وی سے وابستہ تھے۔ ان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے