اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے تاریخی یوم تاسیس کے موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مملکت کے قیام کے تاریخی دن پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ممالک اور ان کے عوام یہاں کے لوگوں کو ترقی اور خوشحالی کا سفر ہمیشہ میسر رہتا ہے۔
On the historic Founding Day of Kingdom of Saudi Arabia, I extend our heartiest greetings to the Custodian of the Two Holy Mosques, HM King Salman bin Abdulaziz; HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman; & brotherly people of the Kingdom. May our two countries & our people prosper.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2022
واضح رہے کہ سعودی عرب آج پہلی سعودی مملکت کا یوم تاسیس منا رہا ہے۔ اس موقع پر مملکت کے شہروں میں ثقافتی، تفریحی اور عوامی پروگرام ہوں گے۔
واضح رہے کہ فروری 1727 میں امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست کی بنیاد رکھی، 300 سال قبل پہلی سعودی ریاست کا دارالحکومت الداریہ تھا۔ قرآن پاک اور سنت نبوی کو ریاست کا آئین قرار دیا گیا اور اب تک سعودی ریاست اسی راستے پر چل رہی ہے۔