لاہور(ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کی صورتحال پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے تاہم فضل الرحمان درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان تحریک عدم اعتماد سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
لیگی رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ پارلیمانی سال مکمل کرنا ہے تو پیپلز پارٹی اپنا وزیراعظم لائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت دونوں جماعتیں اس بات سے آگاہ ہیں کہ گزشتہ پارلیمانی سال میں حکومت کرنا مشکل ہوگا اور سارا ملبہ وزیراعظم والی پارٹی پر پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے فضل الرحمان آج نئی تجویز لے کر آسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں بڑی جماعتیں اس بات پر بھی آمنے سامنے ہیں کہ پہلی تحریک عدم اعتماد کس کے خلاف لائی جائے۔ مسلم لیگ (ق) دینے کے حق میں ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بڑی جماعتیں اس بات پر بھی آمنے سامنے ہیں کہ پہلی تحریک عدم اعتماد کس کے خلاف لائی جائے۔ مسلم لیگ (ق) دینے کے حق میں ہے۔
فضل الرحمان اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان اختلافات دور کر کے درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔