کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کیس کے ایک ملزم کو بلوچستان کے علاقے خضدار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کو بلوچستان اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار سے گرفتار کیا ہے۔
بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق خضدار سے ہے۔ گرفتار ملزم کو خضدار سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔