اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا۔
رحمان ملک کی نماز جنازہ میں فرحت اللہ بابر، کنور دلشاد، ضیاء اللہ شاہ، سابق میئر سردار نسیم احمد، دانیال تنویر، زمرد خان، نیئر بخاری، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ، وفاقی وزیر غلام سرور خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و دیگر نے شرکت کی۔
رحمان ملک کی نماز جنازہ میں زمرد خان سمیت سویٹ ہوم کے بچوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں عراقی سفیر حماد عباس اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک گزشتہ روز 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، رحمان ملک کچھ عرصے سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے۔
ترجمان کے مطابق رحمان ملک کو سانس لینے میں دشواری تھی اور انہیں وینٹی لیٹر پر اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔