لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔
جہانگیر ترین ایک ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پی ٹی آئی گروپ کے رہنما اب ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔
لندن روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے لیے پیغام بھی چھوڑا۔
پیغام میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جا رہے ہیں، آپ کو متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔