پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سحری و افطار فراہم نہیں کی جا رہی، جس کے باعث وہ نہار منہ روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کارکنوں کو اذیت دینے کے مترادف ہے اور یہ عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے عوام میں بےچینی بڑھ رہی ہے۔ مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا غیر انسانی سلوک ہے اور حکومت کو اس حوالے سے وضاحت دینی چاہیے۔