کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو منعقد ہوگا، جس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ کور انفلیشن میں کمی کی رفتار غیر اطمینان بخش ہونے کے باعث پالیسی ریٹ میں 0.5 سے 1 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی نہ آئی تو شرح سود میں زیادہ کمی متوقع نہیں ہوگی۔اس اجلاس میں ملکی معاشی حالات، مہنگائی کی صورتحال اور دیگر مالیاتی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک اپنی نئی پالیسی کا اعلان کرے گا۔