محکمہ موسمیات کے مطابق، شوال کا چاند 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، جو آنکھ سے دیکھنے کے لیے کافی ہے۔ اس لیے، 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اور عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جا سکتی ہے۔
وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بھی انہی تاریخوں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ عید الفطر کی حتمی تاریخ کا تعین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔