اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے آرٹیکل 63 اے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کو ارکان کے ووٹ مسترد کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی میں پارٹی انتخابات نہیں ہوئے۔ ہدایت نہیں دے سکتا۔
جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اسپیکر کو ارکان کے ووٹ مسترد کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا، ووٹنگ سے قبل ریفرنس پر عدم اعتماد کا ووٹ دینا ضروری نہیں تھا۔
جواب میں کہا گیا کہ اگر کسی رکن کے خلاف نااہلی کا کیس بنتا ہے تو معاملہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔
جے یو آئی نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے پہلے ہی غیر جمہوری ہے، آزاد حیثیت سے جیتنے والوں کی سیٹ بھی پارٹی کی پابند ہے، ریفرنس سے لگتا ہے کہ صدر، وزیراعظم، سپیکر ہمیشہ ایماندار ہوں گے۔
تحریری جواب کے مطابق پارٹی کے خلاف ووٹ پر تاحیات نااہلی سے کمزور جمہوریت مزید کمزور ہوگی، عدالت پارلیمنٹ کی بالادستی ختم کرنے سے باز رہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔