اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو عوام سے ہارس ٹریڈنگ، لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف ان کے ساتھ نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پیغام دینا ہوگا کہ ہم برائی کے ساتھ نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا کہ ارکان کے ضمیر کی قدر کی جارہی ہے اور ڈاکوؤں کا ٹولہ کھلے عام ارکان خرید رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قوم 27 مارچ کو ان کے ساتھ نکلے، یہ پیغام دے کہ ہم برائی کے ساتھ نہیں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو چوری کے پیسوں سے خریدا جا رہا ہے۔ جمہوریت، قوم اور عوام کے خلاف جرائم ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سے جمہوریت اور قوم کو نقصان ہو رہا ہے، اللہ نے لوگوں کو نیکی اور برائی کے خلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ وہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے، ووٹ سے ایک روز قبل اپوزیشن کے لیے سرپرائز ہے۔