تفصیلات کے مطابق، سندھ حکومت نے جمعہ، 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس تعطیل کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار ادارے، کارپوریشنز، مقامی حکومتوں کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم ضروری سروسز فراہم کرنے والے ادارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم تھے، جنہیں 4 اپریل 1979 کو پھانسی دی گئی تھی۔ ہر سال ان کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں ان کی آخری آرام گاہ پر دعائیہ تقریبات اور مختلف تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، کارکنان اور بھٹو کے چاہنے والے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔