اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے لیے اسپیکر اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی اور اتوار کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔