اسلام آباد(ویب ڈیسک) بہترین حکمت عملی وضع کرنے اور جامع ویکسی نیشن کی مدد سے عالمی وبا کرونا کے خلاف کامیابیاں سمیٹنے والے ادارے این سی او سی کو وزیراعظم عمران خان نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ختم کیا جارہا ہے، اس موقع پر این سی او سی کی قیادت اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی وبا کرونا کے دوران لگائی جانے والی پابندیوں کے دوران این سی او سی کی خدمات قابل تعریف رہیں، این سی او سی نے قومی اتحاد سے وبا کا کامیابی سے سامنا کیا اور عالمی اداروں نےپاکستان کی بہترین حکمت عملی کااعتراف کیا۔
Today, as NCOC closes down, I want to congratulate the NCOC team & it’s ldership for a professional, nationally-coordinated response to the pandemic. As a result our Covid response was recognised by int agenciies & people in the field as one of the most successful globally.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے جو اقدامات کیے گئے تھے انہیں دنیا بھر میں خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔
سربراہ این سی او سی کا ٹوئٹ
آج اپنے ٹوئٹ میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ آج این سی او سی آپریشن کا آخری روز ہے، اس وقت کرونا کے کیسز انتہائی کم اور ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہے۔
Today is last day of NCOC operation. With covid indicators at all time lows & high level of vaccination, baton now being passed on to health ministry. Chairing NCOC during last 2 years & working with the most dedicated team has been the greatest privilege and honour of my life.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 31, 2022
اسد عمر نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران این سی او سی کی سربراہی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم بڑے چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے مزیش کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے بے حد فخر ہے کہ پاکستان کو عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے دنیا کے کامیاب ترین افراد میں سے ایک کے طور پر اس ادارے کے کووڈ۔19 رسپانس کی تعریف ملی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب ذمہ داری وزارت صحت کو دی جا رہی ہے۔
اسد عمر اور دیگر احباب کو بہت مبارک
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عالمی وبا کرونا کے خلاف حکمت اور عملی اقدامات پر وزیراعظم اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کرونا کا کنٹرول بہت اہم مگر مشکل ٹاسک تھا جو وزیر اعظم اور انکی ٹیم نے کردکھایا، کرونا کیخلاف اقدامات حکومت کے بڑے کارناموں میں شمار رہیں گے۔
اپنے ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اسد عمر اور دیگر احباب کو بھی بہت مبارک۔