اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان جمعرات کو قوم سے خطاب کریں گے، وفاقی وزراء نے تصدیق کردی۔
توقع ہے کہ وہ "غیر ملکی خطرے” اوردھمکی آمیز خط پر بات کریں گے اور اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم رات کو خطاب کریں گے۔ تاہم وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ خطاب شام کو ہو گا۔
وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2022
سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ خطاب کے وقت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا، "وقت کی تصدیق ہونے پر ہم آپ کو مطلع کریں گے۔”
وزیراعظم کا خطاب بدھ کو ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔