اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کا مطالبہ کیا تاہم ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی وقفہ سوالات کے لیے سنجیدہ نہیں، اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل کی صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔