اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو ملک بھر میں کل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔
قوم سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاست وہاں پہنچ گئی ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کدھر لے کر جانا ہے، اگر چپ کر کے بیٹھیں گے تو آپ برائی کا ساتھ دیں گے، میرے لیے نہیں اپنے مستقبل کے لیے کھڑے، چاہتا ہوں آپ سب آواز بلند کریں اس سازش کے خلاف، نوجوانوں کو ملک کی غیرت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، پُرامن احتجاج سے غداروں کو خوف ہوگا، نوجوان سازش کے خلاف پُرامن احتجاج کریں، اپنے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے ملک کے ساتھ غداری قبول نہیں کریں گے، غداری کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کریں گے، قانونی ماہرین سےملاقات کی ہے،غداروں پرمقدمات ہوں گے۔
”بیرون سازش پاک فوج اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے“
وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج پر کسی قسم کی تنقیدنہ کریں، پاک فوج نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے، پاک فوج کے خلاف عوام کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، بیرون سازش پاک فوج اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے۔