Friday, May 27, 2022, 7:30 am
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیراعظم کا آج اسلام آباد میں احتجاج ، خود بھی شرکت کا اعلان

in اہم خبریں, پاکستان
0 0
0
country
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے غداری ہورہی ہے اس کے خلاف آج اسلام آباد میں پرامن احتجاج کیا جائیگا جس میں میں خود بھی شریک ہوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے غداری ہورہی ہے جس کے خلاف آج اسلام آباد ریڈزون کے باہر پرامن احتجاج کرینگے، ریڈزون کے باہر ضمیر فروشوں کیخلاف پرامن احتجاج ہوگا اور میں نماز عشا کے بعد خود بھی اس احتجاج میں شریک ہونگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے3سال سے کہتی تھی کہ یہ حکومت نااہل ہے، وزیراعظم استعفیٰ دے اور الیکشن کرائیں، اب میں نے الیکشن کا اعلان کرادیا ہے تو سوال ہے کہ اب یہ سپریم کورٹ کیوں چلے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اسمبلیاں تحلیل کیں، الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا لیکن یہ چاہ رہے ہیں میری حکومت دوبارہ بحال ہو، عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ حکومت بحال ہو اس لیے کہ انکے خریدے ہوئے لوگ حکومت میں آئیں۔

LatestPosts

NAB (1)

قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل منظور

05/26/2022
SS

اوورسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم کردیے گئے

05/26/2022

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ساڑھے3 سال سے این آراو لینے کی کوشش کر رہے ہیں یہ عدالت سے سزا یافتہ ہیں، نواز شریف اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، یہ چاہتے ہیں اقتدار میں آکر نیب ختم کرکے اپنے مقدمات ختم کریں، یہ چاہتے ہیں نیب کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور انھیں این آراو ٹو ملے، یہ چاہتے ہیں دوبارہ عوام کا پیسہ باہر بھیج کر اربوں کی پراپرٹی بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں پر 90 فیصد کیسز ان دونوں کے اپنے ہی دور میں بنائے گئے ہیں، انھوں نے ساری زندگی امپائر کو ملا کر فکس میچز کھیلے ہیں، یہ الیکشن کمیشن میں اپنے لوگ لگانا چاہتے ہیں، مجھے خبر ملی ہے لاہور کے ہوٹل میں لوگوں کو خرید کر لے جایا جارہا ہے، اس خرید وفروخت کیخلاف لوگوں نے کہا ہے کہ لاہور میں ہوٹل کے باہر احتجاج کرینگے۔

ایم پی ایز کی قیمت لگاتے ہیں، یہ چھانگا مانگا کی ہی سیاست ہے لوگوں کی نظر میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے، ایم پی ایز کو خرید کر حکومت بنانا جمہوریت نہیں ہے، جو لوگ اچکن سلوا کر بیٹھے تھے وہ لوگوں کو خرید کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا کی اسی سیاست کی وجہ سے ہماری جمہوریت عوام کی نظر میں وقعت کھوچکی ہے، ملک کی اخلاقیات ،جمہوریت ،انصاف کی رکھوالی قوم کرتی ہے، اچھائی اور حق کیساتھ کھڑے ہونے کا حکم قرآن میں اللہ نے ہمیں دیا، جب قوم برائی دیکھ کر چپ کرکے بیٹھ جاتی ہے تو اپنا نقصان کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 5ہفتے پہلے تحریک عدم اعتماد کا ڈراما شروع ہوا، یہ بیرونی سازش بھی ہے جس کی وجہ سے اسپیکر نے رولنگ دی کیونکہ سازش کےتحت کہا گیا کہ وزیراعظم کو نہیں ہٹایا تو تعلقات خراب ہونگے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس سندھ کی حکومت تھی اور انکے پاس باہر سے بھی پیسہ آیا، میرے پاس تو 4 حکومتیں تھیں چاہتا تو ان سے زیادہ پیسہ لگا سکتا تھا لیکن ملک کیساتھ پیسے کی سیاست کا تماشا کرنے پر میرا ضمیر ہی نہیں مانتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ کسی ملک کے عوام کیخلاف کوئی نہیں ہوتا بلکہ پالیسی کیخلاف ہوتاہے، میں امریکا مخالف نہیں بلکہ پالیسی کا مخالف ہوں، جب ایک ملک دوسرے ملک کو حکم دے جنگ لڑے، ڈومور بھی کرے، ہم سب کچھ کریں پھر بھی ہمارے ملک کی تعریف نہیں ہوتی۔ کسی کے آگے جھکنے اور غلامی سے بہتر موت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان کی صورتحال کوسامنے رکھتےہوئےفیصلہ کیاعوام سے بات چیت کروں، ہم تو ابھی پاور میں آئے یہ تیس سال سے حکومت کر رہے ہیں، شہباز شریف بتائیں کہ تیس سال میں عوام کو بھکاری کس نے بنایا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے، کے پی سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا جنازہ نکل گیا ہے ہزارہ تو ن لیگ کا گڑھ ہوتا تھا،ان کا جنازہ نکل گیا۔

خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

Tags: countryIslamabad todaylatest news in pakistanlatest urdu news in pakistanPrime Ministerprotestپاکستانی خبریںتازہ خبریں
Previous Post

اسپیکررولنگ ازخود نوٹس کیس: پیپلزپارٹی وکیل کی سپریم کورٹ سے فل کورٹ بنانے کی استدعا

Next Post

سپیکر رولنگ کیس: آج فیصلہ دینا ممکن نہیں، سپریم کورٹ

مزیدخبریں

NAB (1)
اہم خبریں

قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل منظور

05/26/2022
SS
اہم خبریں

اوورسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم کردیے گئے

05/26/2022
Nab
اہم خبریں

قومی اسمبلی میں نیب کے قوانین میں ترمیم کا بل پیش

05/26/2022
EVM
اہم خبریں

قومی اسمبلی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے خاتمے کا بل منظور

05/26/2022
Ik (2)
اہم خبریں

عمران خان کے خلاف کارروائی کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد

05/26/2022
Ik (1)
اہم خبریں

عمران خان کےخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

05/26/2022
Next Post
supreme court (2)

سپیکر رولنگ کیس: آج فیصلہ دینا ممکن نہیں، سپریم کورٹ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

Badisha D Majumdar

ایک اوربھارتی اداکارہ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

05/26/2022

NAB (1)

قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل منظور

05/26/2022

SS

اوورسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم کردیے گئے

05/26/2022

Nab

قومی اسمبلی میں نیب کے قوانین میں ترمیم کا بل پیش

05/26/2022

EVM

قومی اسمبلی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے خاتمے کا بل منظور

05/26/2022

Ik (2)

عمران خان کے خلاف کارروائی کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد

05/26/2022

April 2022
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930  
« Mar   May »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist