اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کے دفاع کے لیے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔
The people are always the strongest defenders of a country’s sovereignty & democracy. It is the people who must come out & defend against this latest & biggest assault on Pakistan’s sovereignty & democracy by a foreign power thru local collaborators — our Mir Jafars & Mir Sadiqs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2022
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام ہمیشہ قومی خودمختاری اور جمہوریت کے سب سے مضبوط محافظ ہوتے ہیں۔ لیکن سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہے، عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملک سے غداری کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔