لاہور(ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سہ پہر 3 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد دائر کی جائے گی۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا جب کہ ارکان اسمبلی اور عطا تارڑ تحریک عدم اعتماد کو چیلنج کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کچھ ہی دیر میں ہمارے لوگ تحریک عدم اعتماد جمع کرنے پہنچ جائیں گے۔
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی لیکن جو چاہیں کرسکتے ہیں۔