ہفتہ, جنوری 28, 2023, 2:30 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سپریم کورٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے میٹنگ منٹس پیش کر دیے گئے

in اہم خبریں, پاکستان
0 0
0
supreme court (3)
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

01/27/2023
آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

01/27/2023

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نعیم بخاری نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے میٹنگ منٹس سپریم کورٹ میں پیش کر دیے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہیں۔

وکیل وزیراعظم امتیاز صدیقی کے دلائل

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بظاہر آرٹیکل 95 کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اگر کسی دوسرے کے پاس اکثریت ہے تو حکومت الیکشن اناؤنس کر دے۔ الیکشن کرانے پر قوم کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور ہر بار الیکشن سے قوم کا اربوں کا نقصان ہوگا، یہ قومی مفاد ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے وکیل امتیاز صدیقی نے دلائل میں کہا کہ عدالت نے ماضی میں بھی پارلیمان کی کاروائی میں مداخلت نہیں اور عدالت کے سامنے معاملہ ہاوس کی کارروائی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے قومی مفاد کو دیکھنا ہے۔

امتیاز صدیقی نے دلائل میں کہا کہ ایوان کی کارروائی عدلیہ کے اختیار سے باہر ہے بلکہ عدالت پارلیمان کو اپنا گند خود صاف کرنے کا کہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انتخابات کی کال دے کر 90 دن کے لیے ملک کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے اور اب وزیراعظم صدر کی ہدایات پر کام کر رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ اگر مخلوط حکومت بنتی ہے تو کیا ممکن ہے کہ سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگا دیا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ لیو گرانٹ ہونے کے بعد رولنگ نہیں آ سکتی، درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے رولنگ آ سکتی تھی، اس معاملے پر آپ کیا کہیں گے؟

وکیل وزیراعظم امتیاز صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی صدارت پر اعتراض نہیں کیا تھا، ڈپٹی اسپیکر نے اپنے ذہن کے مطابق جو بہتر سمجھا وہ فیصلہ کیا اور پارلیمان کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے جو فیصلہ دیا اس پر وہ عدالت کو جوابدہ نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون یہی ہے کہ پارلیمانی کارروائی کے استحقاق کا فیصلہ عدالت کرے گی اور عدالت جائزہ لے گی کہ کس حد تک کارروائی کو استحقاق حاصل ہے۔

امتیاز صدیقی نے دلائل میں کہا کہ اسپیکر کو اگر معلوم ہو کہ بیرونی فنڈنگ ہوئی یا ملکی سالمیت کو خطرہ ہے تو وہ قانون سے ہٹ کر بھی ملک کو بچائے گا اور اسپیکر نے اپنے حلف کے مطابق بہتر فیصلہ کیا جبکہ اسپیکر کا فیصلہ پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 69 کو ارٹیکل 127 سے ملاکر پڑھیں تو پارلیمانی کارروئی کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور سپریم کورٹ آرٹیکل 69 کے تحت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ جن فیصلوں کا حوالہ دیا گیا سپریم کورٹ ان پر عمل کرنے کی پابند نہیں، جس پر وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ معذرت کےساتھ مائی لارڈ، 7 رکنی بینچ کے آپ پابند ہیں۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ جن فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ان میں آبزرویشنز ہیں اور عدالت فیصلوں میں دی گئی آبزرویشنز کی پابند نہیں۔

وکیل امتیاز صدیقی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی پر انحصار کیا اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی پر کوئی اثرانداز نہیں ہو سکتا۔

چیف جسٹس نے اسفتسار کیا کہ کیا ڈپٹی اسپیکر کے پاس کوئی مٹیریل دستیاب تھا جس کی بنیاد پر رولنگ دی؟ کیا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ نیک نیتی پر مبنی تھی؟ ڈپٹی اسپیکر کے سامنے قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس کب رکھے گئے؟

جواب میں وکیل امتیاز صدیقی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر مجھے نہیں معلوم، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو آپ کو نہیں معلوم اس پر بات نا کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے پاس ووٹنگ کے دن مواد موجود تھا جس پر رولنگ دی۔ استفسار کیا کہ وزیراعظم نے آرٹیکل 58 کی حدود کو توڑا اس کے کیا نتائج ہوں گے؟ ڈپٹی اسپیکر کو 28 مارچ کو ووٹنگ پر کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ووٹنگ کے دن رولنگ آئی۔ اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد 28 مارچ کو کیوں مسترد نہیں کی؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہوتی تو ایوان ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ختم کر سکتا تھا لیکن وزیراعظم نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمبلی تحلیل کی۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل

وزیر اعظم کی وکیل امتیاز صدیقی کے بعد نعیم بخاری نے اپنے دلائل شروع کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرسٹر علی ظفر کے دلائل بھی لوں گا اور مزید اپنے دلائل بھی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سوال ہوا تھا پوائنٹ آف آرڈر تحریک عدم اعتماد میں نہیں لیا جا سکتا، بتانا چاہتا ہوں کہ پوائنٹ آف آرڈر تحریک عدم اعتماد سمیت ہر موقع پر لیا جا سکتا ہے۔

جسٹس مظہر عالم نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اسپیکر کے پاس رولنگ کا مواد کیا تھا، جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے گزارشات کو فریز کرنے دیں، عدالت کے سوالات کا جواب دوں گا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا اسپیکر کا عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے؟ نعیم بخاری نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر اسپیکر پوائنٹ آف آرڈر مسترد کر دیتا تو کیا عدالت تب بھی مداخلت کرتی؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا زیر التواء تحریک عدم اعتماد پوائنٹ آف آرڈر پر مسترد ہو سکتی ہے؟ نعیم بخاری نے کہا کہ پوائنٹ آف آرڈر پر اسپیکر تحریک عدم اعتماد مسترد کر سکتا ہے، پہلے کبھی ایسا ہوا نہیں لیکن اسپیکر کا اختیار ضرور ہے، اب نئے انتخابات کا اعلان ہوچکا اور اب معاملہ عوام کے پاس ہے، اس لیے سپریم کورٹ کو اب یہ معاملہ نہیں دیکھنا چاہیے۔

Tags: Deputy Speakerlatest news in pakistanlatest urdu news in pakistanMyknewstvNational Security Committeeruling caseSupreme Court of Pakistanپاکستانی خبریںتازہ خبریں
Previous Post

پنجاب اسمبلی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے کر جائیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

Next Post

ملک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مزیدخبریں

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
پاکستان

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

01/27/2023
آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان
اہم خبریں

آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

01/27/2023
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی
اہم خبریں

ای سی پی نے 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا

01/27/2023
پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
اہم خبریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

01/27/2023
انٹربینک میں ڈالر مزید 7 7.1 روپے مہنگا ہوگیا
اہم خبریں

انٹربینک میں ڈالر مزید 7 7.1 روپے مہنگا ہوگیا

01/27/2023
خیبرپختونخوا اسمبلی آج تحلیل ہو جائے گی، وزیراعلیٰ
اہم خبریں

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

01/26/2023
Next Post
dollar (2)

ملک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

سجل علی آٹھ حصوں کی سیریز میں امراؤ جان کا کردار ادا کریں گی

سجل علی آٹھ حصوں کی سیریز میں امراؤ جان کا کردار ادا کریں گی

01/27/2023

آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

01/27/2023

عدنان صدیقی نے مشن مجنو کو ‘حقیقت میں غلط’ قرار دے دیا

عدنان صدیقی نے مشن مجنو کو ‘حقیقت میں غلط’ قرار دے دیا

01/27/2023

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

ای سی پی نے 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا

01/27/2023

پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

01/27/2023

انٹربینک میں ڈالر مزید 7 7.1 روپے مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر مزید 7 7.1 روپے مہنگا ہوگیا

01/27/2023

اپریل 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930  
« مارچ   مئی »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!