اسلام آباد(ویبڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے جس میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے جس میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تقرری پر بھی بات کی جائے گی۔
خیال رہے کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
تاہم صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو گورنر کو ہٹانے کی سمری منظور ہونے تک اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔