اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 30 دن کے لیے معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا الیکشن کمیشن کا 30 روز میں فیصلہ سنانے کا حکم معطل کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون ہے کہ الیکشن کمیشن ہر سال سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے گا جب کہ قانون کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ ضبط کی جا سکتی ہے۔