لاہور(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے عملے کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ دو اسسٹنٹ پروٹوکول افسران اور ایک سٹاف افسر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع نے بتایا کہ محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں کو معطل کر دیا گیا ہے اور سپیکر نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے معطل افسران پر تحفظات تھے۔