لندن(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کی میعاد 10 سال ہے، اسے ترجیحی بنیادوں پر جنرل کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان روانہ ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا تھا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔
سفارتی عملے کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔