لاہور(ویب ڈیسک) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور اجلاس ملتوی کرنا میرے اختیار میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شریفوں کا چہرہ دکھا دیا ہے اور پوری قوم نے شریفوں کا چہرہ دیکھ لیا ہے، پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ آئی جی اور چیف سیکرٹری شریفوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی تاہم عنایت اللہ اور محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔