اٹک(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ’’حقیقی تحریک آزادی‘‘ کے سلسلے میں آج اٹک میں پاور شو کرے گی، عمران خان خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے آج اٹک میں پنڈال سجا دیا ہے۔ جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں اور سٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
آج منعقد ہونے والے اٹک کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پنڈی گھیب میں نکالی گئی عظیم الشان ریلی کے مناظر۔#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/0Mc7hZAIsO
— PTI (@PTIofficial) May 12, 2022
جلسے سے ایک روز قبل اٹک میں کارکنوں اور عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ شہر بھر میں بڑی اور چھوٹی ریلیاں نکالی گئیں اور ضلع کونسل سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئیں۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی عمران خان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔