کراچی(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد کے بعد 16 مئی کو امریکا روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بننے کے بعد پہلی بار امریکا جا رہے ہیں۔
جس کے بعد وہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے ،جو کہ 22 سے 26 مئی تک کولسٹر کے شہر ڈیوس میں منعقد ہوگا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلاول کے دورہ امریکا سے قبل پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات بھی ہوئے۔
پاکستان اور امریکہ نے نیویارک میں اپنی خارجہ پالیسی کے سربراہوں کے درمیان طے شدہ میٹنگ سے چند روز قبل واشنگٹن میں اپنے سیکورٹی سطح کے مذاکرات مکمل کر لیے ہیں۔