اسلام آباد(ویب ڈیسک) اب گھبرانے کی ضرورت نہیں، عوامی فلاح کے لیے شہباز حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے جس کے تحت دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے کا جرم کرنے والوں کو بغیر کسی سزا کے ریلیف دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ رانا ثناء اللہ نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے کا جرم کرنے والوں کو بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے، حکومت نے دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ کارڈ اور پاسپورٹ بغیر کسی قانونی کارروائی کے ہٹایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہیں۔ ان لوگوں نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی۔ 38 ہزار افراد کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ان افراد کو ایک کارڈ اور پاسپورٹ بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس قانون میں دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر تین سال تک کی سزا ہے۔ یہ سہولت جرائم پیشہ افراد کو نہیں ملے گی۔ فائدہ نہ دینے والوں کو سخت سزا دی جائے گی اور جیل جانا پڑے گا۔