ورلڈجونیئرسکواش چیمپئن شپ : پاکستانی کھلاڑی حمزہ اورعبداللہ کی گھرواپسی
نیویارک :امریکہ میں کھیلی جانے والے ورلڈجونیئرسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان اورعبداللہ نوازدفاعی چیمپئن اورکوریاکے جوینگ نانے سے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔
ہیوسٹن میں کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کو کوریا کے پھرتیلے کھلاڑی جو ینگ نا نے پچھاڑدیا67منٹ میدان میں جمے رہنے کے بعد کوریاکے کھلاڑی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے
پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نے دو صفر کے خسارے کے بعد مقابلہ 2-2 سے برابر کیا لیکن فیصلہ کن گیم میں حمزہ خان پھرتیلے کورین کھلاڑی کے سامنے زیادہ دیرنہ ٹک سکااورشکست سے دوچارہوگیا
کھلاڑی حمزہ خان کے بعد عبداللہ نواز کو بھی کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل نہ کرسکااورگھرلوٹناپڑا۔
پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے دھول چٹادی مصرکے کھلاڑی نے عبداللہ کوصرف 33منٹ میں کھیلتے ہوئے گھربھیج دیا۔