بدھ, فروری 8, 2023, 8:57 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بھارتی خاتون کا 75 سال بعد راولپنڈی میں اپنے آبائی گھر کا دورہ

in اہم خبریں, پاکستان
0 0
0
Reena Verma
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

چوہدری نثار کا این اے 59 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چوہدری نثار کا این اے 59 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

02/07/2023
اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

02/07/2023

بھارت کی 90 سالہ خاتون کو راولپنڈی شہر کی تنگ گلیوں میں واقع اپنے 3 منزلہ آبائی گھر کے دورے کی اجازت نے بھارت اور پاکستان کے حکام کے لیے دونوں ملکوں کے شہریوں کو انسانی بنیادوں پر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا باب کھول دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ رینا ورما نے آخر کار اس گھر کو دیکھنے کا اپنے خاندان کا خواب پورا ہوگیا جسے وہ 75 سال پہلے چھوڑ کر گئی تھیں۔

ان کے دورے اور متعلقہ رسمی کارروائی کے لیے فیس بک پیج ‘انڈیا پاکستان ہیریٹیج کلب’ کے ایڈمنسٹریٹر عمران ولیم نے سہولت فراہم کی۔

Appeal from 92 years old Indian lady to youth of #Pakistan & #India to live with harmony and peace. Reena Verma visited her birthplace in Rawalpindi for the first time after partition in 1947 #PakistanIndia #peace pic.twitter.com/tbeXcZOCse

— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) July 20, 2022

عمران ولیم نے کہا کہ بھارتی حکام کو بھی اسی طرح کا مثبت جواب دینا چاہیے کیونکہ پاکستان سے بھی 20 سے زیادہ بزرگ شہری سرحد پار اپنے آبائی گھروں کو جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مشترکہ ورثے کو اجاگر اور تقسیم کے بعد الگ ہونے والے خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے لیے کام کرتے ہیں، ہم لوگوں کو سرحد پار سفر کی اجازت کے حصول میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

اس گھر کے دورے کے بعد ڈان سے بات کرتے ہوئے رینا ورما نے نم آنکھوں سے بتایا کہ ان دنوں ہمارے پاس ریڈیو اور گراموفون تھا اور بالخصوص جب بارش ہوتی تھی تو میں ہمارے گھر کی بالکونی سے گانے گاتی تھی۔

اپنے اہلخانہ کا ذکر کرتے ہوئے رینا ورما کی آنکھیں نم ہو گئی تھیں— فوٹو: رائٹرز
انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے ویزے کے نظام میں نرمی کریں تاکہ دونوں طرف کے لوگوں کو کثرت سے ملنے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نئی نسل پر زور دیتی ہوں کہ مل کر کام کریں اور چیزوں کو آسان بنائیں، انسانیت ہر چیز سے بالاتر ہے اور تمام مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں۔

بھارتی خاتون نے کہا کہ صرف ایک چیز جس نے انہیں اس موقع پر اداس کردیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس پرمسرت موقع پر ان کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے ان کے خاندان کے آٹھ افراد میں سے کوئی بھی حیات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ گھر اپنی جگہ قائم ہے، یہاں تک کہ چمنی بھی کام کرنے کی حالت میں ہے جس میں سردیوں کی چھٹیوں کے دوران ہم گرمائش کے لیے لکڑی جلاتے تھے۔

#IndoPak Dream comes true: 90-Year old Indian woman Reena Vermain visited ancestral home in #Rawalpindi #Pakistan, she migrated from this house at the age of 15 during the partition of India in 1947 pic.twitter.com/mZB5bX6h1j

— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) July 20, 2022

حیران کن طور پر عمر کے اس حصے میں ہونے کے باوجود رینا کو تمام تر چیزیں ازبر تھیں بلکہ انہیں راولپنڈی میں گزارے ہوئی زندگی بھی یاد ہے حالانکہ جب وہ یہاں سے گئیں تو محض 15 سال کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آنے والے دنوں میں مری کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، مجھے یاد ہے کہ ہم ہر موسم گرما میں وہاں جاتے تھے۔

چونکہ رینا کے بھائی برٹش آرمی میں تھے اس لیے یہ خاندان 1947 کے بعد پونے چلا گیا جہاں ان کے بھائی کی تعیناتی ہوئی تھی لیکن اس خاندان نے راولپنڈی کے گھر کے عوض کسی دوسری جائیداد کے حصول کا دعویٰ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ سے یہ گھر چاہتی تھیں اور انہوں نے کہا کہ اگر ہم کوئی دوسرا گھر لے لیں تو اس گھر پر ہمارا حق ختم ہو جائے گا، حالات بدل گئے ہیں لیکن لوگوں کی طرف سے جس پیار اور محبت کی بارش ہوئی ہے اس کی وجہ سے پاکستان ہمیشہ ان کے دل میں رہے گا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق رینا ورما کو اب بھی اس وقت کی کچھ چیزیں یاد ہیں جب وہ اور ان کے خاندان نے اپنا گھر چھوڑا تھا۔

#IndoPak dream come true.

Ameen. #PartitionOfIndia https://t.co/ZjFVTECa25

— Navita Srikant (@NavitaSrikant) July 20, 2022

ان کا خاندان ان لاکھوں افراد میں شامل تھا جن کی زندگیاں برصغیر کی تقسیم سے انتشار کا شکار ہو گئی تھیں۔

ایک موقع پر رینا ورما بغیر سہارے کے سیڑھیاں نہ چڑھنے پر بے اختیار ہنس پڑیں اور بولیں کہ اسے میں ایک دن میں لاتعداد بار ‘پرندے کی طرح’ پھلانگ جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ راولپنڈی میں رہتی تھیں تو یہ ایک ہندو گلی تھی لیکن اس کے پڑوس میں مسلمان، عیسائی اور سکھ سب امن سے رہتے تھے۔

مزید پاکستان سے متعلق خبریں حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : پاکستان

Tags: Indian Woman Visit In PakistanIndian Woman Visits Her Ancestral Homelatest news in pakistanMyk News TvReena Varma
Previous Post

ایلون مسک کی ٹویٹر کہانی، بات عدالت تک کیوں پہنچی؟

Next Post

پرویزالٰہی، حمزہ شہباز فائنل مقابلے کے لیے تیار

مزیدخبریں

چوہدری نثار کا این اے 59 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
پاکستان

چوہدری نثار کا این اے 59 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

02/07/2023
اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
پاکستان

اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

02/07/2023
الیکشن کمشین کا عمران خان کی 7 نشستوں پرجیت کا نوٹفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ
پاکستان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم موخر کر دی گئی

02/07/2023
سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو سپرد خاک کر دیا گیا
پاکستان

سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو سپرد خاک کر دیا گیا

02/07/2023
دہشت گردی سے متعلق اے پی سی ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی
پاکستان

دہشت گردی سے متعلق اے پی سی ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی

02/07/2023
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی
اہم خبریں

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

02/07/2023
Next Post
final

پرویزالٰہی، حمزہ شہباز فائنل مقابلے کے لیے تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

نبیل قریشی، حرا، مانی پر شوٹنگ کے دوران مسلح افراد کا حملہ، عملہ شدید زخمی

نبیل قریشی، حرا، مانی پر شوٹنگ کے دوران مسلح افراد کا حملہ، عملہ شدید زخمی

02/07/2023

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

02/07/2023

ترکی، شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 ہو گئی

ترکی، شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 ہو گئی

02/06/2023

عروج آفتاب دوسرے گریمی اعزاز سے محروم

عروج آفتاب دوسرے گریمی اعزاز سے محروم

02/06/2023

شام کے شہر تکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

شام کے شہر تکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

02/06/2023

سابق صدر پرویز مشرف کی میت آج وطن واپس پہنچائی جائے گی

سابق صدر پرویز مشرف کی میت آج وطن واپس پہنچائی جائے گی

02/06/2023

جولائی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« جون   اگست »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!