پنجاب حکومت نے غریبوں پرایک اوربم گرادیا
لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام شہروں میں’’کوڑا ٹیکس‘‘ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت، دیہات اور شہری علاقوں میں رہائش پذیر افراد اور کاروباری اداروں پر مختلف مقدار میں ٹیکس عائد
کیا گیا ہے۔دیہاتوں میں 5 سے 10 مرلے کے گھروں پر ماہانہ 200 روپے جبکہ 10 مرلے سے ایک کنال کے بڑے گھروں پر 400 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔ چھوٹے کاروبار پر 300 روپے
درمیانے درجے کے کاروبار پر 700 روپے، اور بڑے بزنس یا فیکٹریوں پر 700 روپے ماہانہ ٹیکس ہوگا۔شہری علاقوں میں، 5 مرلے کے گھروں پر ماہانہ 300 روپے، 5 سے 10 مرلے کے گھروں پر 500 روپے
دس مرلے سے ایک کنال کے گھروں پر 2 ہزار روپے، اور بڑے گھروں پر 5 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ دکانوں پر 500 روپے، درمیانے درجے کے کاروبار پر ایک ہزار روپے، اور بڑی فیکٹریوں یا کاروبار پر 3 ہزار روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔