پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، دھواں چھوڑنے والی بائیکس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
لاہور میں سینئر صوبائی وزیر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں چار اہم شعبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مریم اورنگزیب کو ایئر کوالٹی، اسکول ایجوکیشن، آبادی اور صحت سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور میں سموگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک مؤثر اور قابل عمل روڈ میپ پر غور کیا گیا۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی بائیکس کی شناخت کر کے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، تاکہ شہر میں آلودگی کو کم کیا جا سکے۔