جب پانچ افراد لوئر کوہستان کے سناگئی گاؤں کے قریب دوبیر نالے میں اچانک بہتے ہوئے طوفان کے بیچ میں ایک بڑی چٹان پر کھڑے مددر کے انتظار میں تھے، تو انہوں نے اپنے جسموں کے گرد رسیاں لپیٹ لیں، اس امید پر کہ وہ ان کا استعمال کرکے ان کو بچایا جا سکے گا، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
نہ ہی ان کو وہ بھیڑ جو کناروں پر جمع تھی، وہ بچا سکی، جبکہ وہاں چند منٹ پہلے ہی نالے کے ساتھ چلنے والی ایک لنک روڈ پر پانی کے حملے کے راستے سے اپنی کاریں ہٹانے کی کوشش کرنے والے بھی جاں بحق ہو چکے تھے۔ ان کے چاروں طرف بپھرا ہوا پانی تھا جو اچانک پہاڑوں سے نیچے آ گیا تھا اور غضبناک بہاؤ میں داخل ہونے کی کوشش بھی خطرے سے بھرپور تھی۔
پانچوں افراد نے تین گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا کہ کاش کہیں سے مدد آجائے۔ لیکن مختلف لوگوں کی طرف سے مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکام کو متعدد کالوں کے باوجود کوئی مدد نہیں مل سکی۔ آخرکار، جمع ہوئے لوگوں نے اپنے سامنے یہ وحشت ناک منظر دیکھا ، پانچ میں سے چار اس سیلاب میں بہہ گئے۔لوگوں کا ہجوم صرف ایک آدمی کو بچانے میں کامیاب ہوسکا۔
افسوسناک موبائل ویڈیوز جو بعد میں میڈیا پر وائرل ہوئیں، وہ پانچ افراد میں سے چار جو مدد کے لیے گھنٹوں بے بسی سے انتظار کر رہے تھے جو کبھی نہیں آئی، پاکستان کے ایک بہت بڑے حصے کی صورت حال کو مکمل طور پر بیان کیا : شدید موسمی واقعات کے قہر اور حکمرانی کی نااہلی کے درمیان بے حسی کی ایک تصویر ہے۔
پاکستان میں کہیں اور، پہاڑی ندیوں اور دریاؤں کے کناروں پر یا ان کناروں کے بہت قریب بنے ہوئے ہوٹل اور دیگر بڑی عمارتیں بپھرے ہوئے پانی کے قہر سے گتے کے ڈبوں کی طرح ریزہ ریزہ ہوتے نظر آئے ہیں۔ چٹانوں اور بڑے پتھر چھوٹے کنکروں کی طرح طوفانی سیلاب سے بہہ گئے۔ پانی کے زور سے ڈیم اور ہیڈ ورکس پھٹ گئے، پل اور سڑکیں بہہ کر زیر آب آ گئیں۔
سندھ میں، جو اب تک سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے، پانی نے پورے پورے اضلاع کو ڈوب دیا ہے، گھروں اور اسکولوں میں سیلاب آ گیا ہے، لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے جن کے سروں پر چھت نہیں ہے، مویشی ڈوب رہے ہیں اور فصلیں جو کٹنے کے لیے تیار تھیں تباہ ہو گئیں ہیں۔ ریل کی پٹرییاں پانی کے نیچے ہیں اور بے سہارا مرد، عورتیں اور بچے کسی بھی خشک زمین کی تلاش میں ہیں جہاں انہیں ذرا سی خوراک یا پناہ گاہ ہی مل جائے ۔
جون کے وسط سے، جب بارشیں شروع ہوئیں، تو بلوچستان میں 400 فیصد سے زیادہ اور سندھ میں صرف جولائی میں معمول سے 500 فیصد زیادہ بارش برسے۔ تب سے اب تک 1,100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ سے زیادہ گھروں کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔ لاکھوں مویشی ضائع ہو چکے ہیں جس سے لوگ بے حال اور مزید غریب ہو گئے ہیں۔
سیلاب سے کم از کم 20 لاکھ ایکڑ فصل بھی متاثر ہوئی ہے۔ کپاس، کھجور، گندم، سبزیاں اور چاول جیسی فصلوں کی موجودہ اور مستقبل کی صلاحیت پر ایک سوالیہ نشان لٹکا ہوا ہے، جو مستقبل میں غذائی تحفظ کے مسائل اور قیمتوں میں مزید جھٹکوں کا باعث بن سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے باضابطہ طور پر 116 اضلاع کی نشاندہی کی ہے جو سیلاب سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 66 کو سرکاری طور پر ’آفت زدہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں سے 31 بلوچستان میں، 23 سندھ میں، 9 خیبر پختونخواہ اور تین پنجاب میں ہیں۔ یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے وہ حصے جو پاکستان کے سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتے ہیں، تباہ کن سیلاب کا سب سے زیادہ شکار ہوئے ہیں۔
جبکہ حکومت، مختلف مقامی این جی اوز اور اب ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک نے متاثرین کے لیے مالیاتی فنڈز، خیموں، میڈیکل کٹس، گروسری اور پکے ہوا کھانے فراہم کرنے کے لیے ہنگامی مدد فراہم کی ہے۔ منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کا اندازہ ہے کہ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے پاکستان کو 10 بلین امریکی ڈالر کی ضرورت ہوگی اور اس طرح کی تعمیر نو میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔
1960 کی دہائی کے بعد سے تیار کردہ ترقیاتی انفراسٹرکچر کا ایک بڑا حصہ ڈھے چکا ہے یا غیر فعال ہو چکا ہے۔ یہ سب کچھ زیادہ تر ان تحصیلوں اور اضلاع میں ہوا ہے جو پہلے ہی ترقی کے اشاریوں میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ کچھ معاشی اور سماجی نقصانات کو پورا کرنے میں سالوں، شاید دہائیاں لگیں گی۔
پورا ملک – ایک سرے سے دوسرے سرے تک – آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات کے ایک بے مثال سلسلے سے گزر رہا ہے۔ اگر آب و ہوا کی تبدیلی ایک بڑا خطرہ ہے، تو ناقص طرز حکمرانی اس سے بھی بڑا اور شدید خطرہ ہے اور ان دونوں کا مجموعہ مہلک ہے: دونوں غریبوں کو ہی مارتے ہیں اور سب سے پہلے پسماندہ لوگ ان کا شکار بنتے ہیں۔ ان کے مجموعہ کے نتیجے میں انسانی المیے، ماحولیاتی آفت اور تباہی کا جنم ہوا ہے۔
2022 کا سیلاب صرف دریائی سیلاب نہیں ہے، جیسا کہ 2010 کے سپر فلڈز میں ہوا تھا، اس بار، ہم نے پانچ موسمیاتی آفات کا مشاہدہ کیا ہے، یہ سب بیک وقت ہو رہی ہیں اور وہ بھی ملک کے مختلف علاقوں میں ایک ساتھ ۔ ان میں شامل ہیں: وسطی سندھ اور بلوچستان میں بے مثال طوفانی بارشیں؛ جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں تیز سیلاب، بلوچستان کے کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے سے پیدا ہونے والا سیلاب ۔ شہری سیلاب، جو زیادہ تر کراچی، حیدرآباد، سکھر اور دیگر شہری علاقوں میں آیا؛ بالائی درائے سندھ میں گلیشئیر پھٹنے سے، جس کے نتیجے میں نیچے کی دھارے میں سیلاب آیا ہے اور دریائے کابل پر نوشہرہ کے اوپر کی طرف بھی بادل پھٹے ہیں، جو درائے سندھ کا ایک معاون دریا ہے۔
ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، کم از کم 1918 کے بعد تک تو نہیں، جب موسمیاتی ڈیٹا ریکارڈ ہونا شروع ہوا تھا۔ اگرچہ ان غیر معمولی حالات نے خود ہی تباہی مچا دی ہے، لیکن ساتھ ہی ایک یہ بھی فضل رہا کہ میدانی علاقوں میں دریا میں سیلاب زیادہ تر نہیں آئے ہیں۔ منگلا اور تربیلا ڈیم ابھی بھی بھرے جا رہے ہیں، سپل ویز کو کم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ بارشیں کم ہونے سے، امید ہے کہ دریائے سندھ میں گزشتہ برسوں کی طرح اونچے سیلاب ریکارڈ نہیں ہوں گے۔
موسمیاتی تبدیلی گھر تک پہنچ گئی ہے
بنیادی طور پر، پاکستان کو مون سون کے موسمی نظام میں پہلی سنگین رکاوٹ کا سامنا ہے۔ یہ بھی پہلی بار ہے کہ پاکستان اس شدت کے غیر دریائی سیلاب کی زد میں آیا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر مون سون میں پیٹرن کی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ عام طور پر، ماضی میں آنے والے دریا کے سیلابوں کی پیشین گوئی کرنا اور تیاری کرنا نسبتاً آسان ہوتا تھا، لیکن طوفانی بارشیں، گلشئیرز پگھلنا، اچانک سیلاب اور بادل پھٹنے کی تیاری کرنا آسان نہیں ہے۔
غربت اور آب و ہوا کی تبدیلی کی آفت
پاکستان کا شمار موسمیاتی آفات کے لیے سب سے کم تیار ممالک میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ کچھ اشاریوں نے پاکستان کو سب سے زیادہ کمزور ممالک میں سے ایک قرار دیا ہے۔ بدقسمتی سے، ملک کے دو سب سے بڑے چیلنجز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں – بڑھتی ہوئی غربت اور بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیاں۔
پاکستان کی تقریباً نصف آبادی تین یا چار ڈالر یومیہ سے بھی کم پر غربت کی لکیر کے قریب رہتی ہے۔ ان کی مطلق تعداد بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ عالمی حالات بدل رہے ہیں ، اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اور ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے میں ناکام ہے۔
دریں اثنا، عالمی سطح پر ماحولیاتی خطرات بھی تیز رفتاری سے بڑھ رہے ہیں، جیسا کہ کئی ایشیائی اور افریقی ممالک میں سیلاب، آگ، خشک سالی، گرمی کی لہروں اور سمندری طوفانوں کی بڑھتی ہوئی تعدد میں دیکھا گیا ہے، بلکہ ترقی یافتہ معیشتوں جیسے آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ بھی اس کا شکار ہو رہی ہیں۔
ہم نے ان گنت واقعات میں یہ بھی دیکھا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور غربت ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں۔ ہم جتنے زیادہ لوگ غربت میں رہ رہے ہوں گے، اتنے ہی زیادہ وہ موسمیاتی آفات کا شکار ہوں گے۔ یہ دونوں پہلو اکثر آپس میں ملتے ہیں ۔ یہ کہنا بھی مناسب ہے کہ تمام غریب آب و ہوا کے خطرے سے دوچار نہیں ہیں اور نہ ہی تمام امیر آب و ہوا کی تبدیلی سے محفوظ ہیں۔ پھر بھی، آب و ہوا کی آفات کسی کو نہیں بخشتی، خواہ وہ سمندری محاذوں پر اشرافیہ کی رہائش گاہیں ہوں یا کراچی میں ملیر ندی پر غیر رسمی اسکواٹر بستیاں۔
یہ بات مشہور ہے کہ گڈ گورننس کی بنیادیں شمولیت اور انصاف پسندی پر ٹکی ہوئی ہیں – لیکن مفاد پرست گروہ طاقت کے ذریعے ان پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ اچھی حکمرانی کے اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مساوی رسائی اور مواقع فراہم کریں گے۔ لیکن ملک میں اشرافیہ کی گرفت ریاست اور اس کے اداروں کو کمزور کرتی ہے اور انصاف اور وسائل تک رسائی کو روکتی ہے ۔
گورننس اور موسمیاتی چیلنج
ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر، پاکستان پائیدار ترقی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک بڑے پیمانے پر یہ احساس پایا جاتا ہے کہ ملک مفاد پرست گروہوں کا یرغمال بن گیا ہے، اور اس نے معاشرے کے وسیع طبقوں کو موسمیاتی خطرات اور شدید موسمی واقعات سے دوچار کر دیا ہے۔
سیلاب، خشک سالی، گرمی کی لہریں، جنگل کی آگ، موسلادھار بارشیں اور طوفان، سبھی اکثر ایک دوسرے کا پیچھا کرتے ہیں اور کمیونٹیز کی لچک اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرتے ہیں۔ ملک میں مقامی گورننس کے اداروں اور فیصلہ سازی کے طریقہ کار کی عدم موجودگی نے کمیونٹیز کی بار بار شدید موسمی واقعات کو برداشت کرنے کی اندرونی صلاحیت کو مستقل طور پر ختم کر دیا ہے۔ یہ 2010 کے سیلاب کا ایک اہم سبق تھا۔ اس کے باوجود ہم مقامی حکومت کے قوانین کو حتمی شکل دینے اور معاشرے کے تمام طبقات پر حکومتیں رکھنے سے گریز کرتے ہیں۔
آب و ہوا کی تبدیلی بنیادی طور پر ایک مقامی مسئلہ بھی ہے اور مقامی حکومتی ادارے اس مسئلے میں سب سے اہم عمارت ہیں۔ لیکن پاکستان میں، بہت زیادہ اور بار بار ہونے والے نقصانات کے باوجود، ہم ابھی تک اس تیسرے درجے کی حکومت سے محروم ہیں۔ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتیں مقامی حکومتوں کے لیے درکار قانون سازی کو حتمی شکل دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہی ہیں، قانون سازی کرنے اور انتخابات کروانے، مقامی حکومتوں کی تشکیل اور انہیں بجٹ، دفاتر اور آپریشنل اختیارات کے ذریعے وسائل فراہم کرنے سے گریزاں رہی ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ ، گویا مقامی حکومتوں کو اختیارات دیے جانے سے صوبائی یا وفاقی حکومتیں کمزور ہو جائیں گی۔ یہ سوچ سیاسی کلچر میں گہرائی تک سرایت کرچکی ہے، اور ہر مرکزی دھارے کی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ دوسروں کے مقابلے بدتر ہے۔
آخر کار، مقامی حکومتوں کے اداروں کی عدم موجودگی نے پالیسی سازی، وسائل کی تقسیم اور آفات سے نمٹنے کی تیاری کو اوپر سے نیچے تک کا معاملہ بنا دیا ہے۔ اضلاع، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں مقامی سطح پر ایک بہت بڑا ادارہ جاتی خلا ہے۔ جب بھی کوئی آفت آتی ہے، وزیراعظم یا وزرائے اعلیٰ کو امدادی خدمات کی نگرانی کے لیے ذاتی طور پر جانا پڑتا ہے، کیونکہ مقامی قیادت کی نہ تو پرورش ہوتی ہے اور نہ ہی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ مقامی تاجروں کی انجمنوں، بار ایسوسی ایشنز، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں کے کرداروں کو بھی مشتبہ اور گھٹا ہوا سمجھا جاتا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے پاس شاید ہی امدادی سامان تقسیم کرنے یا ہنگامی خدمات پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔ کوئی تعجب کی بات نہیں: چونکہ مقامی حکومتوں نے ملک کے سیاسی کلچر میں جڑیں نہیں پکڑی ہیں، اس لیے پہلے ماحولیات اور اب، آب و ہوا کی آفات پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔ مقامی ماحول اس کا شکار ہو گیا ہے جسے ‘عوام کا المیہ’ کہا جاسکتا ہے، جس کے تحت تمام مشترکہ علاقے جیسے پارکس، کھیل کے میدان، قبرستان، نالے، گرین بیلٹ، فٹ پاتھ اور پارکنگ لاٹس پر تجاوزات، اجتماعی زمینیں اور جنگلات ختم ہو گئے۔
سیلاب اور دیگر آب و ہوا سے متعلق انتہائی واقعات سے نمٹنے کے لیے شاید ہی کوئی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار، یا SOPs موجود ہوں۔ شہری ادارے، خاص طور پر میونسپل اور ماحولیاتی خدمات کی فراہمی کے لیے چارج کیے جانے والے ادارے منہدم ہو گئے ہیں – چاہے وہ سیوریج سے متعلق ہوں یا پینے کے پانی، بارش یا سیلابی نالوں، یا ہنگامی سامان اور خدمات کی فراہمی سے متعلق ہوں۔
مقامی حکومتوں کے فعال نہ ہونے اور سیلاب اور دیگر آفات کے دوران اشیائے ضروریہ کے غائب ہونے یا قیمتوں میں اضافے کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔ تباہی کے پیمانے کو اس وقت تک کم نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ مقامی حکومتی اداروں کو ترقی، تعمیر اور مضبوط، بھروسا اور وسائل فراہم نہ کیے جائیں۔
یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ 2007 میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو قائم ہوئے 15 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن، اب تک، ضلعی سطح کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، یا ڈی ڈی ایم اے، کو قائم نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا نوٹیفکیشن شاید فوری طور پر کوئی مسئلہ حل نہیں کرے گا، لیکن کم از کم ہم مقامی آفات سے نمٹنے کے ادارے قائم کرنے اور مقامی کمزوریوں کی فہرست سازی اور درکار خدمات کا عمل شروع کر سکتے تھے۔
اسی طرح، مقامی ہنگامی خدمات نہیں ہیں جیسے کہ 1122 جو ہمارے پاس پنجاب کے کچھ بڑے شہروں میں ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے، اگر حکومت فیصلہ کرتی ہے تو اگلے مون سون سے پہلے مقامی حکومت کا نظام نافذ اور فعال ہو سکتا ہے۔ اسے صرف ترجیح دی جانی ہے۔
کیا حالات اور بھی خراب ہو سکتے ہیں؟
موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے سب سے بڑے خطرے کے طور پر ابھری ہے۔ یہ اب ہماری قومی سلامتی کے دائرے کے مرکز میں ہے۔ جیسا کہ ہم نے دیکھا ہے، سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوتے ہیں اور انہیں صرف ایک ہی واقعہ کے طور پر ایک طرف نہیں رکھا جا سکتا۔
انسانی جانوں کے ضیاع کو ایک طرف رکھیں، آفات نے ہمارے قیمتی بنیادی ڈھانچے یعنی پل، سڑکیں، ہائیڈرو پاور پلانٹس، چیک ڈیمز، آبپاشی کے منصوبے اور دیگر کمیونٹی انفراسٹرکچر کو بہا دیا ہے۔ ہماری فوڈ سکیورٹی اور عمومی طور پر ہماری معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔
جیسا کہ نوٹ کیا گیا ہے، 2022 کے سیلاب غیر معمولی ہیں اور ہمارے عام دریا کے سیلاب سے بالکل الگ ہیں۔ یہاں، تین ممکنہ منظرنامے ہوسکتے ہیں:
پرامید منظر نامہ: یہ ایک عجیب واقعہ سال میں ایک بار بھی ہو سکتا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ ہمارے پاس اگلے کئی سالوں یا دہائیوں تک اسی طرح کے سنگین غیر دریائی سیلاب نہ آئیں۔ ہمیں ان سیلابوں کا اندازہ نہیں تھا لیکن مستقبل میں ہم بہتر طریقے سے تیار ہوسکتے ہیں۔ لہذا، ہمیں مستقبل میں بہتر انتظام کرنا ہوں گے.
مایوسی کا منظر: ہوسکتا ہے کہ اس طرح کے سیلاب زیادہ بار بار آتے جائیں اور ہم کوئی عملی سبق نہ لیں۔ جیسا کہ ہم نے 2010 کے سپر فلڈ سے نہیں لیا تھا۔ ہم مون سون پیٹرن میں ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ایک نئے نارمل کے طور پر اپنا لیں۔
بدترین صورت حال: ہوسکتا ہے یہ غیر دریا کے سیلاب زیادہ باقاعدگی سے آئیں، لیکن ان کے ساتھ دریائے سندھ اور اس کی معاون دیاؤں میں اونچے دریا کے سیلاب بھی آئیں گے۔ اس سے سیلاب مزید مہلک اور خطرناک ہو جائے گا، کیونکہ ہمارے طریقہ کار اور تیاری میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئے گی۔
‘زیادہ امکان’ منظر نامے کو پیش کرنے کا کوئی سائنسی طریقہ نہیں ہے۔ تاہم، اس سال کے سیلاب کی بنیاد پر، یہ کہنا مناسب ہے کہ ان کی کوتاہیوں کے باوجود، زیادہ اموات کو روکنے کی کوششیں کافی حد تک کامیاب رہیں اور، کچھ بہتری کے ساتھ، ہم انسانی جانوں کے ضیاع کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے کم از کم، ابتدائی وارننگ سسٹم کے موثر استعمال اور ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پیدا کرنی ہوگی۔ اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچانا مشکل ہوگا کیونکہ اس کے لیے کئی ادارہ جاتی، پالیسی اور تکنیکی رکاوٹوں کو عبور کرنا ہوگا۔
پاکستان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو متعدد ہنگامی حالات جیسے کوویڈ 19 اور سیلاب میں متاثرین کو نقد رقم کی تقسیم کے لیے کامیابی سے استعمال کیا ہے۔ یہ سیاسی طور پر مقبول نقد رقم کی تقسیم کو فوری طور پر شروع کرنے کے لیے ایک آسان ٹول بن گیا ہے، امکان ہے کہ پالیسی ساز اس آزمائشی گاڑی کو مستقبل میں اسی طرح کی ضروریات کے لیے استعمال کریں گے۔
این ڈی ایم اے نے اندازہ لگایا ہے کہ تقریباً دس لاکھ مکانات تباہ اور نقصان پہنچا اور اتنی ہی تعداد میں مویشی بھی ضائع ہوئے ہیں۔ کھڑی فصلوں کے نقصان کا فی الحال کوئی تخمینہ نہیں ہے۔ نقد گرانٹس کے علاوہ، فی الحال کوئی قابل اعتبار طریقہ کار نہیں ہے جسے وفاقی یا صوبائی حکومتیں ان خطرات کو کم کرنے کے لیے استعمال کر سکیں، اور نہ ہی اوپر پیش کیے گئے تینوں منظرناموں میں سے کسی میں حکومتی انفراسٹرکچر کے لیے کسی خطرے کے لیے کام کرسکے گا، جب تک کہ پاکستان اپنے ردعمل کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ نہ کرلے۔
مزید پاکستانی خبریں حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : پاکستان