لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز پارٹی کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں شروع کرنے لاہور پہنچ گئے۔
حمزہ شریف بدھ کی صبح دبئی سے لاہور پہنچے۔
اس سے قبل ان کا پورا مہینہ دبئی اور لندن میں گزارنے کا منصوبہ تھا لیکن انہوں نے چار سال بعد نواز شریف کی وطن واپسی کے انتظامات کے لیے اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کر دیا۔
حمزہ چند روز قبل ہی دبئی گئے تھے جہاں سے انہیں لندن جانا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ کو نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں شروع کرنے کے لیے فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ لندن نہیں جا سکے کیونکہ نواز شریف نے اگلے ماہ پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا ہے اور حمزہ کو لاہور میں ان کے تاریخی استقبال کے حوالے سے ملاقاتیں کرنے کو کہا گیا ہے۔