اقوام متحدہ : اقوام متحدہ نے پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے مقررین کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ 22 ستمبر کو خطاب کریں گے۔
شیڈول کے مطابق، سالانہ اجلاس کا آغاز آج (منگل) صبح 9 بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خطاب کے ساتھ ہوگا۔
سکریٹری جنرل کے بعد یو این جی اے کے صدر ڈینس فرانسس، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ایک سفارت کار ہوں گے، جو پورے ہفتے جنرل اسمبلی کے ڈائس کی صدارت کریں گے۔
دیرینہ روایت کے مطابق برازیل پہلا خطاب قومی وفد اور دوسرا خطاب اقوام متحدہ کے میزبان ملک یعنی امریکہ کرے گا۔