خاتون کی زرا سی غفلت نے گھر میں تباہی مچا دی۔تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے عزیز آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر خاتون کی ایک غلطی نے چار لوگوں کی جان لے لی۔خاتون نے گیس سلنڈر سے کمرے کے اندر چولہا جلا رکھا تھا، بچے کے دودھ کے لیے چولہا جلایا لیکن بند کرنا بھول گئی جس کے بعد کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے کمرے کے اندر پرودوں اور فرنیچر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کے واقعے میں تین بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو نے وقت پر پہنچ کر گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خاتون بھی علاج کے دوران دم توڑ گئی۔