جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اچھا نہیں ہوا، عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں۔عوامی رائے کے مطابق جو حکومت نہیں بنے گی وہ مسائل پر قابو نہیں پاسکتی۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا ہے اچھا نہیں ہوا۔حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے، اسلام آباد میں کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔کسی پارٹی پر ہم پابندی لگانے کے حق میں نہیں۔پی ٹی آئی بھی اپنے طرز عمل پر غور کرے۔کارکن مخلص ہوتا ہے وہ قیادت کے کہنے پر چلتا ہے۔ہم نے عمران خان کی حکومت میں بڑا مارچ کیا، کوئی گملا تک نہیں ٹوٹا۔یاد رہے کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق اور خیبرپختونخوا میں گورنر لگانے سے متعلق سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔