وزیراعلیِ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں سینٹر فیصل جاوید،عاطف خان اور اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیا۔مقدمے میں 7اے ٹی اے سمیت بیس دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پندرہ سے اٹھارہ ہزار افراد نے بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈی چوک ر حملہ کیا۔ہجوم کے پس اسلحہ بھی موجود تھا،مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ مسلح ہجوم میں ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئی۔
یاد رہے کہ ۲۶ نومبر کو پی ٹی آئی کارکنان بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد آئے تھے۔پی ٹی آئی کارکنان نے ہر صورٹ ڈی چوک جانے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد رات کے وقت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرینڈ آپریشن کیا گیا اور مظاہرین کو منشتر کر دیا گیا۔