انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

نیا سال آگیا مگر انڈوں کی قیمت میں کمی واقع نہ ہوئی

نیا سال آگیا مگر انڈوں کی قیمت میں کمی واقع نہ ہوئی۔ نئے سال کی آمد پر جہاں شہری بڑے پرجوش اور خوش دکھائی دیے وہاں انڈوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے بھی شہریوں کے پریشانی کے باعث سردی میں پسینے  چھڑوا دیے۔

سال 2023 سے شروع انڈوں کی قیمت میں اضافہ سال 2024 میں آکر بھی نہ رکا۔ بلکہ دکانداروں نے انڈوں کے نرخ مزید بڑھا دیے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد انڈوں کی قیمتیں ہوش اڑا دینے کے لیے کافی ثابت ہوئیں۔ انڈوں کی فی درجن قیمت  فی کلو مرغی کے ریٹ سے بھی تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں فی درجن فارمی  انڈوں کی قیمت 380 روپے فی درجن تک پہنچ چکی  ہے۔ تاہم دیسی انڈے 740 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔  اس کے برعکس زندہ مرغی کا ریٹ  فی کلو 370 روپے ہے۔  جبکہ صافی گوشت کی قیمت  560 روپے فی کلوہو گئی ہے۔

واضح رہے سردیاں شروع ہوتے ہی ملک میں موسمی بیماریوں کا رجحان بڑھ جاتا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو نزلہ و زکام کی شکایت رہتی ہے۔ اسی لیے سردیوں میں انڈوں کے استعمال کا رجحان بڑھ جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انڈوں کے دام بھی چڑھ جاتے ہیں۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

2 مہینے ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

8 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

8 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

8 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

11 مہینے ago