نئی پارٹی پوزیشن جاری، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کا وجود ختم
نئی پارٹی پوزیشن جاری، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کا وجود ختم
اسلام آباد میں اسپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھے جانے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے، جس میں تحریک انصاف کا وجود ختم کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں 39 اراکین کو تحریک انصاف اور 41 کو آزاد قرار دیا گیا تھا۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سے واپس لی جانے والی نشستوں کا بھی نئی پارٹی پوزیشن میں ذکر کیا گیا ہے۔ اسپیکر کے خط کے فوراً بعد جاری کی جانے والی نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 110، پیپلز پارٹی کی 69، ایم کیو ایم کی 22، ق لیگ کی 5 اور آئی پی پی کی 4 نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ ضیاء، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن بھی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کی 80 نشستیں، جے یو آئی ف کی 8 اور آزاد اراکین کی تعداد بھی 8 ہے۔ پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست ہے، جبکہ ایک آزاد رکن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…