اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں بھیجے جانے والے ڈرونز کا مقصد اہم عسکری تنصیبات کا پتہ چلانا ہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ کارروائی کی بنیاد رکھی جا سکے۔
ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان فضائیہ کے ذریعے ان ڈرونز کو نشانہ بنائے گا، اور اس بنیاد پر وہ فوجی تناؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی سیاسی ضرورتوں کے تحت جارحانہ اقدامات کر رہا ہے، لیکن ہم دشمن کو اپنے ملک میں من مانی فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کو اس کی کارروائیوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ "ہم جواب اپنے وقت، اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیں گے۔ صبر اور تدبر کے ساتھ جواب تیار ہے ان شاء اللہ”، سابق مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ بھارت عام شہریوں کو نشانہ بنا کر دنیا کو گمراہ کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے، جو سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر خاموش رہنا قومی غیرت کے خلاف ہوگا۔ "ہم نے بھارت کو بارہا سمجھایا کہ جنگ دونوں ممالک کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، مگر بدقسمتی سے اسے یہ پیغام سمجھ نہیں آیا”، ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق غیر ملکی کمپنیوں نے بھی کر دی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دفاعی طور پر پوری طرح تیار اور مستعد ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…