فائل فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نذر عباس کو توہین عدالت کیس سے بری کر دیا اور معاملہ فل کورٹ کے لیے چیف جسٹس کو بھجوانے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نذر عباس نے دانستہ طور پر توہین عدالت کا ارتکاب نہیں کیا، لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جا رہا ہے۔
فیصلے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا، اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے معاملہ چیف جسٹس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
عدالت نے قرار دیا کہ انتظامی کمیٹی کیس واپس لینے کی مجاز نہیں، آئینی اور ججز کمیٹیوں نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…