جاوید میانداد، جنہیں بھارتی باؤلرز کا ڈراؤنا خواب کہا جاتا تھا، نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کافی کرکٹ کھیل رہی ہے اور اسے زندہ رہنے کے لیے بھارت کی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 سے بھارت کی دستبرداری کے حوالے سے ایک جرات مندانہ بیان دیا ہے۔
جاوید میانداد، جنہیں بھارتی باؤلرز کا ڈراؤنا خواب کہا جاتا تھا،انہوں نے بگٹی اسٹیڈیم، کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ کے دوران کہا کہ پاکستانی ٹیم کافی کرکٹ کھیل رہی ہے اور اسے زندہ رہنے کے لیے بھارت کی ضرورت نہیں ہے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ "بھارت جہنم میں جا ئے، اگر وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آنا چاہتے تو پاکستان کو زندہ رہنے کے لیے انڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔”
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اس سے قبل کچھ بیانات دیے تھے کہ بھارت ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا، جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی نکتہ اعتراض کے ساتھ جواب دیا کہ پاکستان بھی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گا۔ جیسا کہ جب بھی پاکستان کو ایسے مواقع ملتے ہیں بھارت ہمیشہ پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
65 سالہ نے بھارتی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کھیلنے سے ڈرتا ہے۔
جاوید مینداد نے کہا کہ، "بھارتی ٹیم ہمارے خلاف کھیلنے سے کیوں ڈرتی ہے؟ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر وہ پاکستان سے ہار گئے تو ان کی عوام انہیں نہیں چھوڑے گی۔
ٹورنامنٹ کہاں ہو گا اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جبکہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق پاکستان کے پاس ہیں، اے سی سی کے صدر نے پہلے کہا تھا کہ ہندوستان پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔
جے شاہ، جو سیکرٹری بی سی سی آئی بھی ہیں، نے مطالبہ کیا کہ ایشیا کپ کو گزشتہ سال کی طرح "غیر جانبدار مقام” پر منتقل کیا جائے۔