کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جلد دبئی میں اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کریں گے، ریسٹورنٹ کا نام ’لالہ دربار‘ ہونے کا امکان ہے۔
شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر ایپرن کٹنگ ٹماٹر کی ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں کہا کہ جلد بڑا اعلان کیا جائے گا، مزیدار پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔
شاہد آفریدی نے پوسٹ میں ہیش ٹیگ ‘لالہ دربار’ شامل کیا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ہینڈل بھی لکھے۔
اگر آپ لالہ دربار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالیں تو اس میں لکھا ہے کہ یہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے دیسی ریسٹورنٹ کی چین ہے، ‘ان جیسا کوئی نہیں’ جلد لانچ ہونے والا ہے۔
لالہ دربار کے انسٹا اکاؤنٹ پر اب تک صرف 4 پوسٹس شیئر کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں ’دی رائس باؤل‘ نامی ریسٹورنٹ کھولا تھا۔