لاہور(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز نے ذاتی وجوہات کی بناء پر جاری پاکستان سپر لیگ سیزن 7 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
31 سالہ کھلاڑی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شاداب خان کی زیر قیادت یونٹ کے لیے ٹاپ آرڈر میں ایک مؤثر کردار ادا کیا۔
فرنچائز نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار بلے باز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ "ہم ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،” انہوں نے مزید کہا۔
پی ایس ایل کے سات مقابلوں میں دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 42.50 کی اوسط سے 255 رنز بنائے۔ ان کا بہترین اسکور کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف آیا، جہاں انہوں نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے۔
انگلش کھلاڑیوں کو حال ہی میں پی ایس ایل میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد آنے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے چنا تھا۔